ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحیوں کو کرسمس کی مبارک دی۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسیحیوں کے مقدس تہوار پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ حضرت مسیح ؑ اور ان کی پاک دامن والدہ حضرت مریم ؑ مسلمانوں کے لئے بھی نہایت مقدس ہیں۔ حضرت مسیح ؑ کی تعلیمات انسانیت کی فلاح وہدایت کا پیغام ہے۔ حضرت مسیح ؑ نے دنیا کو امن وانصاف اور محبت سے بھر دیا، انسانیت کو تکالیف سے نجات دلائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر فلسطین، یوکرین ، جموں وکشمیر کے بے گناہ انسانوںکو نہ بھولیں۔ پاکستان کی مسیحی برادری تعمیر وطن اور دفاع وطن میں پیش پیش رہی ہے۔ اقلیتوں کا تحفظ اسلام اور آئین پاکستان کے بنیادی تقاضے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا، مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ اقلیتوں کی قومی دھارے میں نمائندگے بڑھانے اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع دینے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔