اسرار خان: شہر لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کی وارداتیں تھم نہ سکیں، رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 22 افراد جان سے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن ڈکیتی کے دوران قتل کے 7 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 5 افراد قتل کر دیئے گئے، اس کے علاوہ کینٹ اور سٹی ڈویژن میں 3، 3 افراد ڈکیتی مزاحمت پر اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2، 2 افراد قتل ہوئے۔