محسن نقوی کا زیر تعمیر نئے راوی پل کا دورہ،منصوبے کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

24 Dec, 2023 | 02:40 PM

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تعمیر نئے راوی پل کا دورہ کیا جہاں انھوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور پائلنگ کے کام کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ،پائلنگ کے کام کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پائلنگ ورک کو 15 جنوری تک مکمل کیا جائے اور منصوبے پر دن رات کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیاگیا۔
دوسری جانب کمشنر محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے ،کنٹریکٹر نے محسن نقوی کو بریفنگ  دی, جس میں ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی پر نئی مشین لگنے سے پائلنگ کے کاموں میں تیزی آئی ہے جبکہ زیر زمین سطح سے پتھروں کی لیئر ہٹانے ،پائلنگ کا کام 24گھنٹے کیا جا رہا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیرتعمیرنئے راوی پل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کا نہیں، واپس جانے کا ارادہ ہے۔  حرام کھانے پر لعنت بھیجتا ہوں اور جو کھاتے ہیں ان پر بھی لعنت بھیجتا ہوں،جو کھا چکے ہیں ان پر بھی لعنت بھیجتا ہوں۔ سی ایم آفس کا خرچہ خود اٹھارہا ہوں، بجلی کا بل ایک تہائی کم ہوچکا ہے۔ میں اور میرے وزراء اور مشیرتنخواہیں نہیں لیتے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بن چکے ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل چلا ئیں لیکن لائسنس نہ ہو۔  ون وے کی خلاف ورزری پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ پہلے راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد اور دیگر بڑوں شہروں میں صرف 100سے 200لائسنس بنتے تھے۔ اب لاہور میں روزانہ 30سے 40 ہزار لائسنس بن رہے ہیں، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 8 ہزار تک لائسنس بن رہے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کی پابندی پر عملدر آمد کرانے کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔ 31دسمبر تک لائسنس بنانے پر پرانی فیس لاگو رہے گی، یکم جنوری سے نئی فیس عائد ہوگی۔ اگر 31دسمبر تک لائسنس بنوالیا جائے تو بچت ہوگی۔ 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے منصوبوں میں تاخیر کی جاتی اور بلاضرورت التواء میں ڈال دیا جاتا۔ منصوبے دو، دو تین، تین سال تاخیر کا شکار ہونے سے لاگت بڑھ جاتی۔
عوامی افادیت کے پراجیکٹ مکمل کرکے جانا چاہتے ہیں تاکہ زیر التواء نہ رہیں۔  امید ہے کہ بیشترزیر تکمیل منصوبے 31جنوری تک مکمل ہوجائیں گے۔  2600کلو میٹر طویل 104 سڑکیں اور 100ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن بھی مکمل کر لی جائے گی۔ ہر وزیر ایک ہسپتال کی مانیٹرنگ کررہا ہے اب سیکرٹریز کی بھی ڈیوٹی لگا رہے ہیں، روزانہ دو تین وزٹ کیے جاتے ہیں۔  گوجرانوالہ ایکسپریس وے اور دیگر بڑے پراجیکٹس مکمل کرنے کی پوری کوشش ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے راوی پل کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے،پائلنگ میں مشکلات کی وجہ سے تاخیرہورہی تھی۔پائلنگ کے دوران نیچے سے دبے ہوئے کھجور کے درخت بھی نکلے ہیں۔ تکنیکی بنیادوں پر تاخیر کے باوجود راوی برج جلد تکمیل کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ تکنیکی امور کے ساتھ ساتھ معیار اور مدت کو دونوں کو مدنظر رکھیں گے۔ راوی برج، شاہدرہ برج اور امامیہ کالونی برج تینوں پل بننے سے علاقے کی حالت بدل جائے گی۔  شاہدرہ اور امامیہ کالونی کو ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ کی طرح پی ایچ اے خوبصورت بنائے گا۔  ہر برج کی پائلنگ میں مشکلات آتی ہیں لیکن راوی برج کی پائلنگ زیادہ مشکلات ہیں۔  راوی برج 52 پائلنگ میں سے 4پائلنگ مکمل ہوچکی ہیں۔  کم از کم اجرت کی ادائیگی پر عملدرآمد کرانے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ 
مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تمام مسیحیوں بھائیوں کو کرسمس کی مبارک ہوں۔ ہم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ قائد اعظم ؒ کے نظریہ کے مطابق مسیحی برادری کی ہر خوشی میں ان کے ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں