ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید 1159 غیرقانونی افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

پاکستان سے مزید 1159 افغان باشندے واپس چلے گئے

مزید 1159 غیرقانونی افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

 سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 23 دسمبر کو مزید  1159 سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل تھے۔

 گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ جس کے بعد گزشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی  کل تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 97 ہو گئی،ور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔