ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافہ،سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو جلد لرنر پرمٹ، لائسنس بنوانے کی ہدایت کر دی۔

 شہری جلد ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں، یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ، انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر  کے مطابق شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں، لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی۔کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

اتوار کے روز ٹریفک پولیس نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے سینکڑوں ڈرائیورز کو تھانوں میں بند کروا دیا’گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیونگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ ،یو ٹرن اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 23 ہزار افراد کے خلاف کارروائی کر چکی ہے۔

 سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ ڈیفنس کے بعد وزیر اعلی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا۔