دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

24 Dec, 2023 | 10:36 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)دھند کے باعث ٹریفک حادثات کے واقعات نارننگ منڈی، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں پیش آئے جن میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی میں دھند کے باعث 2 حادثات پیش آئے، پہلے حادثے میں موٹر سائیکل رکاوٹی پتھروں سے ٹکرا کر گر پڑی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

دوسرا حادثہ سیالکوٹ موٹروے پر کار کو پیش آیا، تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے خاتون سمیت دو افرار زخمی ہو گئے۔

اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثے میں مزدا نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں