(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اسلام پورہ تھانے کا دورہ،پرانی عمارت، تنگ کمرے اور تھانے کی خراب حالت زار کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسلام پورہ تھانے کے دورے کےدوران تھانے کی خراب حالت دیکھ کر نگران وزیر اعلی ٰ پنجاب نےفوری نوٹس لیتے ہوئے31دسمبرسےقبل تھانےکونئی عمارت میں شفٹ کرنےکی ڈیڈ لائن دیدی۔
اس حوالےسےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔
اسلام پورہ تھانہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت 40 تھانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے انکےکیسزبارے پوچھا، فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پراگرس کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف آئی آر کا بروقت اندراج کا حکم دیا۔