دکانداروں کی من مانیاں،پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

24 Dec, 2023 | 10:06 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)پھل خریدنا پہنچ سے دور ہوگیا۔منڈی میں تیس سے چالیس فیصد تک زائد نرخوں میں پھلوں کی فروخت جاری ۔ پھل سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونے اور گرانفروشی کے باعث خریدار بدستور مشکلات سے دوچار ہیں۔ 
 دکاندار من مانی قیمت پر پھل فروخت کرنے لگے.پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق آگیا۔پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ اور زائد نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔پھلوں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہو گئے۔

سیب کی سرکاری قیمت 205 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 260 روپے میں فروخت ہونے لگے۔کیلے کی سرکاری قیمت 145 روپے فی درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 160 روپے میں فروخت،امرود کی سرکاری قیمت 140 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 185 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

انگور کی سرکاری قیمت 365 روپے فی کلو مقرر لیکن اوپن مارکیٹ میں 450 روپے میں فروخت،پیپتا کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 300روپے میں فروخت،کھجور کی سرکاری قیمت 490 روپے فی کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 600 روپے ،مسمی کی سرکاری قیمت 110 روپے لیکن اوپن مارکیٹ میں 180 روپے میں فروخت،سنگاڑے کی سرکاری قیمت 85 روپے مقرر کی گئے لیکن مارکیٹ میں 135 تک فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں