حارث رؤف پیڈ باندھے بغیر بیٹنگ کرنے کیوں چلے آئے، ٹویٹر پر ویڈیو وائرل کیوں ہوئیں؟

24 Dec, 2023 | 03:20 AM

 سٹی42: حارث رؤف نے دلیری کے ساتھ پیچیدہ صورتحال کا سامنا کر کے کرکٹ کے ٹائم آؤٹ رُول کو شکست دے دی، ان کی پیچیدہ صورتحال میں دلیری سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی، ان کی ویڈیوزبھی وائرل ہو گئیں۔ 
آسٹریلیا کیخلاف  ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ی کا اعلان کرنے کے بعد حارث رؤف بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز ان کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر ٹاپ ٹررینڈ بن گئی۔   اس ٹرینڈ کی وجہ  بیٹنگ یا باؤلنگ میں عمدہ پرفارمنس سے زیادہ دلچسپ ہے ، سوشل میڈیا پر  حارث رؤف کی ویڈیو ز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف بغیر پیڈ باندھے بیٹنگ کرنےکیلئے وکٹ پر آ گئے۔ان کی دلیری پر سٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب شور کیا جبکہ مخالف ٹیم کے گیند باز بھی انہیں دیکھ کر مسکراتے رہے ۔ 

 ہوا یوں کہ اس میچ میں حارث رؤف کو آخری نمبر پر بیٹنگ کرنا تھی۔ ٹیم کے چھ کھلاڑی آؤٹ تھے اور وکٹ پر موجود دونوں بیٹر  172 رنز کے مجموعے پر اچھا کھیل رہے تھے۔ اچانک اوپر تلے تین وکٹیں گریں اور حارث رؤف کی بیٹنگ کے لئے جانے کی باری آ گئی جبکہ انکے پاس پیڈ باندھنے کا وقت ہی نہیں تھا۔ پیڈ  باندھنے کی کوشش کرتے تو یقیناً وہ نئے ٹائم آؤٹ رُول کا شکار ہو جاتے۔ انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، ہلمٹ اور گلوز اٹھائے اور میدان میں آ گئے۔ کراؤڈ کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور وکٹ پر پہنچ گئے۔ 
   آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ  میں پاکستانی گیند باز میلبرن سٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور گزشتہ روز  میلبرن سٹارز اور سدنی تھنڈرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا ،بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے اس میچ میں اس واقعہ کو بگ بیش کے مداح انتہائی دلچسپ لمحہ تصور کر رہے ہیں۔ 

  حارث رؤف اس لحاظ سے خوش قسمت تھے کہ وہ جب بیٹنگ کے لیے آئے تو  یہ پہلی اننگز کی آخری گیند تھی اور انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا جس کے باعث انہیں ٹانگوں پر کوئی گیند نہیں کھانا پڑی۔  میط کے کومنٹیٹر نے حارث کی اس دلیرانہ مینیجمنٹ پر غالباً جل کر ان کے طرز عمل کو رسک قرار دیا ، اسے سرکس کہااور مفروضوں پر بات کی لیکن حارث رؤف کا انداز ایسا مست تھا جیسے کہہ رہے ہوں، "Who cares".

مزیدخبریں