علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور کے زیر تعمیرچڑیا گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے 31 جنوری تک چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کو تفریح کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لاہور چڑیا گھرکی اپ گریڈیشن کے کام کا جائز ہ لیا۔ انہوں نے چڑیا گھر میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اپ گریڈیشن کا کام تیز کیا جائے اور کام کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کے لئے اضافی لیبر فورس لگائی جائے۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تین شفٹ میں کام کیا جائے اور نائٹ شفٹ میں مزدوروں کی تعداد بڑھائی جائے۔
محسن نقوی نے چڑیا گھر کے دورہ کے موقع پر بتایا کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد لاہور چڑیاگھر میں 100 نئے جانور لائے جائیں گے،ہولو گرام زو بھی بنایا جائے گا۔ لاہور چڑیا گھرمیں نئے جانور شہریوں خصوصا ًبچوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔لاہو رچڑیا گھر میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی۔ جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔لاہور چڑیا گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سیکرٹری والڈ لائف نے لاہور چڑیاگھرکے اپ گریڈیشن پلان پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی وزراء منصور قادر۔عامر میر۔ اظفرعلی ناصر،بلا ل افضل۔ مشیروہاب ریاض،سیکرٹری جنگلات،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈی جی وائلڈ لائف،ڈائریکٹر لاہوچڑیا گھراوروائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بھی اس موقع پر موجو دتھے۔