9 مئی حملوں کے 336 اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا آغاز

24 Dec, 2023 | 01:01 AM

لاہور  میں پولیس نے 9 مئی کے  واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے مفرور اشتہاری ملزموں  کی جائیدادیں ضبط کرانےکی کارروائی شروع کردی۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 9 مئی کے 336 ملزم اشتہاری ہو چکے ہیں۔ ان  کی تلاش جاری ہے، قانون کے مطابق اشتہاری ملزموں کی جائیدادیں ضبط کرانےکی کارروائی شروع کردی ہے۔

عمران کشور کے مطابق اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن شامل ہیں، 9 مئی کو لاہور میں مختلف سریاری تنصیبات پر حملوں اور گھیراؤ جلاؤ کے 14 مقدمات درج کیےگئے تھے۔ 

  

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر  پرہونے والے  دستی بم حملہ کے واقعےکی مشترکہ تفتیش جاری ہے، مختلف ٹیمیں کیس  پر تفتیش کر رہی ہیں، ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے،  سی ٹی ڈی کے ساتھ پولیس کی ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔


انہوں  نے بتایا کہ انویسٹیگیشن پولیس نے رواں سال کے ایک لاکھ 77 ہزار  99 مقدمات کے چالانوں سمیت گزشتہ سالوں کے کل 4 لاکھ 92 ہزار 898 چالان عدالتوں میں جمع کروائے ہیں اور خطرناک ملزمان سمیت کل 2 لاکھ 53 ہزار  32 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

مزیدخبریں