سٹی42:پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہےکہ جن پارٹیوں نے ملکی اداروں کے خلاف نفرت کی سیاست کی وہ ختم ہوگئیں، بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی اپنا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔
نوشہرہ میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی ماضی کا حصہ ہے، جن پارٹیوں نے ملک کے اداروں کے خلاف نفرت کی سیاست کی و ہ پارٹیاں یا تو ختم ہوگئیں یا وہ پارٹیاں صرف صوبے یا ضلع کی پارٹی بن کر رہ گئیں۔
پرویز خٹک نےکہا کہ تبدیلی خان کی تبد یلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، نہ بلا رہا اور نہ بلے سے کھیلنے والا کھلاڑی، الیکشن کمیشن نے بلےکے نشان کو ختم کردیا،8 فروی کو پاکستان تحریک انصاف کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہےگا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی اور احتساب تو بس ایک ٹوپی ڈرامہ تھا، اصل میں تو وہ خود کرپشن کے کنگ تھے۔