ویب ڈیسک: شاہد آفریدی کی زیر قیادت نئی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں 3 کھلاڑیوں کا اضافہ کردیا۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دہانی کو بابر اعظم کے مشورے سے شامل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں مزید 3 بولرز میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دہانی کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مشورے سے تینوں بولرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ تینوں بولرز کا انتخاب بولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔