ویب ڈیسک: موسم سرما کے آتے ہی طرز زندگی میں کئی بدلاؤ آتے ہیں جو ہماری ذہنی صحت اور خاص طور سے ہمارے مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اس کی اہم وجہ سورج کی روشنی کا محدود ہونا، مدھم روشنی اور اداس موسم دماغ میں سیروٹونن جیسے نیورو ٹرانسمیٹرز کی پیداوار کو متحرک کر تا ہے۔موسم خزاں یا سردیوں کے موسم کے دوران، قدرتی روشنی میں کمی کے باعث اکثر افراد کو سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر (SAD) کا سامنا ہو سکتا ہے۔
سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر جسے سیزنل ڈپریشن بھی کہا جاتا ہے ، جو کہ میجر ڈپریشن ڈس آرڈر کی ایک قسم ہے جو بدلتے موسم کے باعث پیش آتا ہے جو ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔اسے عام طور سے موسم سرما کے ڈپریشن کے طور پر جانا جاتا ہے اور موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے اس کی علامات ابتداً سردیوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ عام طور سے خواتین اور نوجوانوں میں عام پایا جاتا ہے اور جو افراد اس ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں نیند کے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔