مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر

24 Dec, 2022 | 09:25 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 2500 روپے تک پہنچ گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور  ہوگئے۔ملک کے سب سے بڑے شہر میں فی کلو آٹا 125 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔ حالیہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق کراچی,حیدر آباد,کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا100 روپے تک مہنگا ہوا ،

 بنوں میں آٹے کا تھیلا 70 اور پشاور میں 50 روپے تک مہنگا ہوا ،لاڑکانہ اور سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 40 روپے تک اضافہ ہوا۔

 20 کلوکا تھیلاکراچی میں 2500,حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا2420روپے تک فروخت ہونے لگا۔کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2320روپے تک پہنچ گئی پشاور2300,خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت2250 روپے تک ہے۔سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے تک میں فروخت ہونے لگا جبکہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے تک ہے۔پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 1295 روپے تک ہے۔

مزیدخبریں