ماں باپ اور بیٹی کی تاریخ پیدائش یکساں

24 Dec, 2022 | 07:40 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک: ایک امریکی خاندان کی زندگی میں 18 دسمبر کی تاریخ غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ماں اور باپ کے بعد ان کی پہلی بیٹی نے بھی اسی تاریخ کو دنیا میں آنکھ کھولی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیسیڈی اور ڈیلن اسکاٹ نے اسی ماہ کی 18 تاریخ کو بیٹی کی صورت میں اپنی پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے جس کے بعد تینوں کی تاریخِ پیدائش یکساں ہوگئی ہے۔ یہ خاندان البامہ کے شہر ہنٹس ویلی سے تعلق رکھتا ہے۔

ہسپتال ذرائع اور فیس بک کے مطابق 18 دسمبر کو ہاسپٹل فور وومن اینڈ چلڈرن میں لینن نے جنم لیا جو نہ صرف ان کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئی ہے بلکہ 133,000 واقعات میں سے ایک مرتبہ ہی ایسا ہوتا ہے۔ اس طرح اتوارکا دن اس خاندان کے لیے ایک غیرمعمولی خوشی کا دن بھی تھا۔ اس روز رات ساڑھے بارہ بجے لینن نے بطنِ مادر سے باہر پہلی مرتبہ سانس لیا۔

ہسپتال انتظامیہ اس حیرت انگیز اتفاق پر بہت مسرور ہوئی اور والدین اور نومولود بیٹی کی تصاویر نیک خواہشات کے ساتھ پوسٹ کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ اس کے بعد عوام نے بھی اپنےخوشی بھرے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں