اسلام آباد دھماکا: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کیلئے مراسلہ جاری

24 Dec, 2022 | 11:59 AM

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے سیکٹر ٹین آئی میں خودکش دھماکے کی تحقیقات  کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی نے چیف کمشنر سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفارش  کی ہے جس کے لیے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکےکی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنائی جائے جس کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے جب کہ 3 ڈی ایس پی ممبران اس کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ تفتیشی آفیسر اور حساس اداروں کے 2 افسران بھی جےآئی ٹی میں شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں