ریحام خان کے پہلے شوہر کون؟

24 Dec, 2022 | 11:37 AM

ویب ڈیسک:برطانوی صحافی و اینکر پرسن ریحام خان نے 1993 میں 19 برس کی عمر میں پہلی شادی اپنے کزن اعجاز رحمان سے کی تھی تاہم ان کی شادی صرف 12 برس ہی چل سکی۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلے شوہر اعجاز رحمان کے ظلم و تشدد کا ذکر کرتے ہوئےانکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی اس لئے نہ چل سکی کیونکہ وہ شعبہ صحافت سے منسلک ہونا چاہتی تھی، جس پر ان کے سابق شوہر اور سسر کو اعتراض تھا۔ان سے شدید اختلافات کے باعث ایک ساتھ رہنا ناممکن ہوگیا تھا اور مبینہ طور پر اسی بنا پر علیحدگی ہوئی۔

واضح رہے کہ ریحام خان اور اعجاز رحمان 12 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی۔اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں اپنے والدہ یعنی ریحام خان کے ساتھ مقیم ہیں۔ ان کا سب سے بڑا بیٹا 28برس کا ہے جس کا نام ساحر جب کہ دو بیٹیوں کے نام ردا اور عنایا ہیں۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان سے متعلق کہا تھا کہ میں خود میڈیا میں ہوں مگر میں نے اپنی نجی زندگی میں تشدد کا شکار ہونے کا تذکرہ کبھی نہیں کیا۔

مزیدخبریں