پیٹرول کی قیمت پر پابندی لگانے کیخلاف پیداوار بند کرنے کی دھمکی

24 Dec, 2022 | 10:51 AM

.  مانیٹرنگ ڈیسک: روس نے پیٹرول کی قیمت پر پابندی لگانے کے خلاف پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لگائی جانے والے پابندی کے خلاف احتجاج پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

جی سیون ممالک اور یورپی یونین کی جانب سے روسی پیٹرول کی قیمت زیادہ سے زیادہ 60 ڈالر فی بیرل مختص کی گئی تھی۔ جی سیون اور یورپی یونین کے رکن ممالک اور ان کے اتحادی 60 ڈالر فی بیرل سے زیادہ قیمت پر پٹرول خریدنے پر ان کے آئل ٹینکرز کو انشورنس نہیں دی جائے گی۔

روسی صدر پوٹن نے ردعمل میں کہا تھا کہ مغربی ممالک کے اس اقدام پر جوابی کارروائی پر غور کر رہے ہیں تاہم یورپی ممالک اور جی سیون ممالک اپنے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے تھے۔

روس نے اب یہ دھمکی دی ہے کہ پرائس کیپ نہیں ہٹائی گئی تو خام تیل کی پیداوار بند کریں گے اور اس طرح دنیا پٹرول کے مزید بحران میں مبتلا ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر ایل این جی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس پر امریکا نے سعودی عرب پر پیداوار بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا تاہم اوپیک نے انکار کر دیا تھا۔

 

مزیدخبریں