ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپرلیگ کا پی ایس ایل 8 کے میچز سے متعلق اہم اعلان

پاکستان سپرلیگ کا پی ایس ایل 8 کے میچز سے متعلق اہم اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپرلیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی مینٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے جب کہ انہوں نے قومی ٹیم لیے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز بھی لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ  ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، اب ہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈومیسٹک میں پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم دوسرے تمام پروگرام روک دئیے گئے ہیں اور ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے، چھ ریجنل ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا گیا ہے، بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کریں گے جب کہ باقی پورے سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسٹارز کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے تاہم قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز کی تقرری کریں گے۔

کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی کوچز کی تعنیاتی کا تجربہ کامیاب رہا تھا، کرکٹ کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔