صدر عارف علوی اور وفاق میں لڑائی ؟ بڑی خبر آگئی

24 Dec, 2022 | 09:02 AM

ویب ڈیسک: صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ اجلاس بلانے کی حکومتی سمری روک دی۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی پنجاب کی صورتحال سے نالاں ہیں جس پر صدر مملکت نے حکومتی سمری روک دی ہے۔

 وزیراعظم کی ایڈوائس کیساتھ سینیٹ اجلاس بلانے کی سمری ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی۔ صدر مملکت نے اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔ صدر نے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا تو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس خود طلب کرلیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی۔ یہ سمری اجلاس جمعہ کو دن 2 بجے بلائے جانے سے متعلق تھی۔ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے کے بعد سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے حکومتی اراکین نے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی جس پر 26 اراکین کے دستخط موجود تھے۔

 علاوہ ازیں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو سینیٹ کا ریکوزیشن اجلاس اس لئے بلانا پڑا کیوں کہ صدر نے اجلاس کا سمن پاس نہیں کیا، قانون سازی کا کام نہیں روکا جاسکتا۔

مزیدخبریں