وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کو خوشخبری سنادی

24 Dec, 2021 | 10:38 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)وزیر اعلیٰ پنجاب نے نو سرکاری کالجوں میں مستقل پرنسپل کی تقرریوں کی منظوری دے دی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے احکامات جاری کر دیے۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے نو سرکاری کالجوں میں مستقل پرنسپل کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتزہ کو پرنسپل کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

محمد وقاص، محمد اقبال، خادم حسین، ماجد عمر گل اور ڈاکٹر محمد بنیامین کو پرنسپل کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اکبر علی، طارق محمود اور محمد الیاس چیمہ کو پرنسپل کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مذکورہ اساتذہ کو فوری طور پر پرںسپل کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کیے گیے ہیں۔

مزیدخبریں