(علی ساہی)ترقی کے منتظر سب انسپکٹروں کےلئے اچھی خبر آگئی۔آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پرترقی کے قانون میں ترمیم کرکے پروموشن کوٹہ سسٹم میں ترمیم کردی۔محکمانہ ترقی کا کوٹہ 50فیصد سے بڑھا کر80فیصد کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب نے 2014کےپروموشن قانون میں ترمیم کردی،2014کےپروموشن قانون میں ترمیم کی گئی جس کے تحت انسپکٹرکے عہدے پر ترقی کےلئے 50فیصد مقابلےکےامتحان کے ذریعے ترقی پائیں گے جبکہ 50فیصد محکمانہ ترقی کے ذریعے اہل ہوں گے،کیونکہ مقابلے کے امتحان کے لئے گزشتہ سال سے 1بھی سب انسپکٹر اہل نہیں ہوسکا۔
مقابلے کے امتحان میں اہل نہ ہونے کی وجہ سے 50فیصدسیٹیں 7سالوں سے خالی تھیں۔آئی جی پنجاب نے حکومتی منظوری کے بعد مقابلے کے امتحان کا کوٹہ 50فیصدسےکم کرکے 20 کردیا ہے۔آئی جی پنجاب ہرسال جولائی میں خالی سیٹیوں کومدنظررکھتے ہوئے 20فیصدکوریویوکرسکیں گے۔ترامیم کےبعد ائی جی پنجاب نےنوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔