تھانے کی بجلی کیوں کاٹی؟ پولیس نے لیسکو ملازمین کو گرفتار کر لیا

24 Dec, 2021 | 07:18 PM

Abdullah Nadeem

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے لاکھوں روپے کے بل واجب الادا ہونے کی وجہ سے تھانہ سبزہ زار کا کنکشن منقطع کر دیا، بجلی بحال نہ کرنے پر پولیس نے لیسکو کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندگان سے ریکوری مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت تھانہ سبزہ زار  کا  41 لاکھ روپے کا بل جمع نہ ہونے پر کنکشن منقطع کیا گیا تاہم پولیس نے بلوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے لیسکو کے دفتر سے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

ایس ڈی او لیسکو احمد فراز کے مطابق نوٹسز کے باوجود ادائیگی نہ ہونے پر بجلی کاٹی گئی، لیکن پولیس نے لائن سپرنٹنڈنٹ شاہد اور میٹر ریڈر کو دفتر سے حراست میں لیا ہے، ایس ڈی او سید پور کے مطابق بجلی بحال نہ کرنے پر ملازمین کو پکڑا گیا۔

مزیدخبریں