ویب ڈیسک: کراچی میں چارسالہ حرمین کی موت کا معاملہ، حرمین کی فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہ لطیف میں مارٹ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے چار سالہ حرمین کی موت کی تحقیقات میں واضع ہوگیا ہے۔ مقتولہ حرمین کی موت ڈاکوؤں کی گولی سے ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بچی کو چھوٹے اسلحے کی گولی لگی۔
حرمین کا بھائی اپنی بہن کو گود میں اٹھا کر ہسپتال لیکر گیا، لیکن ہسپتال کے عملے نے بچی کو طبی امداد دینے سے انکار کر دیا۔ جس پر شہباز ریسکیو اہل کار کے ساتھ واپس نکلا، واپسی پر ریسکیو اہل کار کو حرمین کوگود میں اٹھاکر لیکر آگیا۔
دوسری جانب بچی کے ماموں نے ہسپتال انتظامیہ کے رویے پرشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری رات انتظارکرایا گیا۔ بچی کو دوسرے مریض کے ہمراہ ایمبولنس میں منتقل کیا۔ ادھر حرمین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہے۔ نمازجنازہ میں سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت عوام نے بڑی تعدادنےشرکت کی۔