ویب ڈیسک: سجاس راشد صدیقی مرحوم پانچویں ٹیلنٹ ایوارڈ 2021 میں شاہ نواز دھانی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، کرکٹر شاہ نواز دھانی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سجاس کھیلوں کی پذیرائی کیلئے کام کرتی رہیہے، شاہ نواز دھانی کو سجاس گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے۔
پی سی بی کا جہان ہی الگ ہے، مشکل حالات سے نکل کر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا آسان نہیں جن کرکٹرز کی جگہ بنتی ہے اسے ڈراپ کر دیا جاتا ہے، جس کھلاڑی کی جگہ نہیں بنتی اسے ٹیم کا حصہ بنا لیا جاتا ہے، کئی بہترین کرکٹرز کو مناسب مواقع نہیں ملتے ۔مصباح الحق کو جس عمر میں کھلایا گیا وہ ریٹائرمنٹ کا وقت تھا مصباح کی فٹنس تھی اسی لیے وہ کھیل گیا۔
جاوید میانداد کے چھکے میں توصیف احمد کی سنگل رن کی اہمیت تھی، سندھ حکومت کھیلوں کے شعبے کیلئے کام کر رہی ہے، جتنی اہمیت سندھ حکومت نے ہاکی کو دی اتنی کسی اور نے نہیں دی، معاشرے میں صحت مند بنانے کیلئے کھیلوں کی ترویج ضروری ہے۔
فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ سجاس کا شکر گزار ہوں کہ مجھے گولڈ میڈل دیا، فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔