(شاہد سپرا)لاہورمیں گیس بحران شدیدہونےلگا،گیس شارٹ فال 45ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں گیس بحران میں شدت آنے لگی، لاہور ریجن کا شارٹ فال 45 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا،سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کو گیس فراہمی میں کمی کر دی گئی۔لاہور ریجن کو گیس فراہمی 230 ملین سے کم کر کے 215 ملیب کیوبک کر دی گئی۔
گیس میں کمی کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے لگا،لاہور ریجن کی ڈیمانڈ 260 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گئی،ریجن میں 45 ملین کیوبک فٹ شارٹ فال کی وجہ سے شہریوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،کھانا پکانے کی اوقات میں بھی گیس فراہم کرنا ناممکن ہونے لگا۔
دوسری جانب چوری شدہ گیس میٹر کے متبادل نیا میٹر فراہم نہ کرنےکےمعاملہ پرہائی کورٹ جنرل منیجر سوئی نادرن گیس لاہور طیب فیصل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے نصرت بانو کی درخواست پر سماعت کی۔ڈپٹی چیف آفیسر لاء سوئی نادرن گیس عمران جاوید پیش ہوئے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی چیف آفیسر لاسوئی گیس کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیر التواء درخواست کا فیصلہ کردیا ہے۔
عدالت نے لاافسر کا موقف سن کرجی ایم سوئی نادرن گیس لاہور طیب فیصل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے گھر پر نصب گیس کا میٹر چوری ہوا۔نیا نہیں لگایا جارہا،جی ایم سوئی گیس سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں۔
شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔۔عدالتی حکم کے باوجود جی ایم سوئی گیس زیررالتواء درخواست پر فیصلہ نہیں کرر ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر جی ایم سوئی گیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔