ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بلےبازوں کواسپن کےجادوسےچکرانےوالےبھارت کےاسپینر ہربھجن سنگھ نےتینوں فارمیٹس کی کرکٹ کوخیربادکہہ دیا۔ 23 سالہ کرکٹ کیریئرمیں ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 417 ، 236 ایک روزہ میچوں میں 269 اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 25 وکٹیں لیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ آج میں اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ ہربھجن سنگھ کاکہناتھاکہ عملی طور پر میں بہت پہلے ہی ریٹائرڈ ہوچکا تھا اب بس ایک طرح کا فارمل اعلان کیا ہے۔