ویب ڈیسک: اب ٹی وی پر چاکلیٹ آئس کریم دیکھ کر رالیں ٹپکانے کی ضرورت نہیں، اسکرین کو چاٹ کر مزے بھی لیں اور ذائقہ بھی چکھ لیں، جاپانی پروفیسر کی جدید ترین ایجاد نے دنیا میں دھوم مچادی۔
رپورٹ کے مطابق میجی یونیورسٹی جاپان کے پروفیسر ہومئی میا شیتا نے ایسا ٹی وی ایجاد کیا ہے جس کی اسکرین پر جو چاہیں گے اس کا ذائقہ آجائے گا اور اسے چاٹ کر مزہ لیں۔ '' ڈبڈ ٹیسٹ ٹی وی'' پر دس قسم کے ذائقے ایک ہائی جینک فلم پر سپرے کے ذریعے منتقل کئے جاتے ہیں تاکہ صارف اسے چاٹ کر ذائقہ چکھ سکے۔
???? ‘ Taste the TV’: A Japanese professor has developed a prototype lickable TV screen that can imitate food flavors https://t.co/JWVhiU94z1 pic.twitter.com/ZgxmfTf1Xn
— Reuters (@Reuters) December 23, 2021
پروفیسرہومئی شیتا کے مطابق اگر اس ٹی وی کو تجارتی بنیادوں پر تیار کیا جائے تو تقریبا 875 ڈالر یا ایک لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے فی ٹی وی لاگت آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹی وی کی تیاری کے پیچھے یہ خیال ہے کہ دنیا کے دوسرے سرے پر واقع ریسٹورنٹ کا کھانا آپ گھر پر چکھ سکیں۔ حتی کہ کورونا کے دنوں میں بدترین لاک ڈاؤن میں بھی آپ اپنے پسندیدہ کھانوں سے محروم نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی کے تیار کنندگان سے فلیور سپرے ٹیکنالوجی سمیت دوسری ایپس کی تیاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ذائقے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے۔