ویب ڈیسک : ماسٹر چانگن موٹرز لمیٹڈ نے '' ٹویوٹا فارچیونر'' اور ''کیا سورینٹو'' کے مقابلے میں جدید اور طاقتور ترین ایس یو وی ''اوشان ایکس 7پلس'' متعارف کرادی۔
اوشان ایکس 7 کے مقابلے میں ''اوشان ایکس 7پلس'' نسبتا بڑی اور طاقتور گاڑی دکھائی دیتی ہے کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ چانگن کمپنی چین سے باہر پہلی دفعہ ''اوشان ایکس 7پلس'' پاکستان میں لانچ کررہی ہے جبکہ دنیاکے دوسرے ملکوں کے لئے بھی رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں پاکستان میں تیار کرکے بیچی جائیں گی۔
یادرہے چانگن نے آنے والے دنوں میں ''ہنٹر'' ڈبل کیبن گاڑی اور ''یونی ٹی '' کراس اوور متعارف کرانے جارہی ہے۔ کمپنی نے گاڑی کی قمیت کا انکشاف نہیں کیا تاہم ذرائع ک کہنا ہے کہ گاڑی کی قیمت 65 سے 75 لاکھ کے درمیان کہیں بھی ہوسکتی ہے۔