ویب ڈیسک: فیروزوالہ بھکھ پورہ دو بہنیں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھائی نے دو سگی بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، غیرت کے نام پر مرنے والی دو بہنوں کی شناخت سحرش اور نیلم کے نام سے ہوئی ہے، سفاک بھائی عمیر دو بہنوں کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس کا کہنا ہے کہ فیروزوالہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے، ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔