فیروز پور روڈ پر فلائی سے گر کر دو افراد جاں بحق

24 Dec, 2021 | 04:44 PM

M .SAJID .KHAN

( فہد بھٹی)فیروز پور روڈ بنائے گئے اوور ہیڈ برج حادثات کی وجہ بننے لگے،قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد افراد زخمی بھی ہورہے ہیں،گزشتہ چند روز کے دوران اوور ہیڈ برج سے گر کر دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کےمطابق شہریوں کی جلد بازی یا انتظامیہ کی غفلت، شہر کے اوور ہیڈ برج حادثات کا مرکز بننے لگے ۔ چند ہی دنوں میں آزادی فلائی اوور اور جنرل ہسپتال کے سامنے اوور ہیڈ برج سے گر کر دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد پل سے گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔
اوور ہیڈ برج پر حفاظتی وال نہ ہونا حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے مگر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے شہری تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف سے پرہیز کریں تو ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں بنائی جانے والے اوور ہیڈ برج پر حفاظتی وال لگائی جائیں ۔

واضح رہے کہ  جنرل ہسپتال کے سامنے فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار حادثاتی طور پر نیچے گر گیاتھا۔ زخمی نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی شناخت کے بعد ورثا کو اطلاع کی جائے گی، موٹر سائیکل سوار زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔

مزیدخبریں