24 نیوز: وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نےملک بھر میں پارٹی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ ایک تنظیم سازی کے لیے آئینی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں پوری قیادت شامل ہوگی اور پارٹی کا نیا ڈھانچہ ازسر نو تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 21 رکنی کمیٹی کے سامنے تمام چیزیں رکھی جائیں گی اور پھر اس کے مطابق تمام فیصلے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سنٹرل سے لے کر تحصیل کی سطح پر تمام کمیٹیاں ختم کر دی ہے اور تمام پارلیمانی بورڈا بھی تحلیل کردیے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کو ابھی خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن پر کوئی رپورت پیش نہیں کی گئی اور آئیندہ پارٹی کا ٹکٹ دینے کے لیے خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کے پی الیکشن میں وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک سے بات چیت کی، وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ویلیج کونسل کے انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف اب بھی بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں ہے، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت ہے، ن لیگ صرف پنجاب تک محدود ہے۔