یو اے ای میں 4 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

24 Dec, 2021 | 03:30 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 4 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی نئے ویریںٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائیجیریا کے شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی، متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اور سول ایوی ایشن نے ان چاروں ممالک سے ٹرانزٹ پیسنجرز کو لانے والی نیشنل اور انٹرنیشنل پروازوں کو بھی معطل کردیا ہے جس کا اطلاق 25 دسمبر سے ہوگا تاہم ٹرانسپورٹ پیسنجرز کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ اس پابندی میں ایسے افراد شامل ہوں گے جنہوں نے متحدہ عرب امارات آنے سے قبل 14 روز تک ان چار ممالک میں قیام کیا ہوگا۔

اس کے علاوہ ایسے مسافر جوپابندیوں کی زد میں شامل نہیں انہیں یو اے ای آنے کے لیے 48 گھنٹے قبل کیا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جب کہ روانگی سے 6 گھنٹے پہلے بھی ان کا ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں