سی ٹی ڈی کیلئے اسلحہ اور جدید آلات خریدنے کی منظوری

24 Dec, 2021 | 03:25 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: ایوان وزیر اعلیٰ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے لیے اسلحہ اور جدید سیکیورٹی آلات خریدنے کی منظوری دے دی ۔ 81کروڑ روپے مالیت سے بلٹ پروف گاڑیاں ، جدید لوکیٹر ، نائٹ وژن گنز سمیت دیگر ہائی ٹیک آلات خریدے جائیں گئے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کے مطابق سی ٹی ڈی کے لیے  5 بلٹ پروف گاڑیاں اور جی ایس ایم لوکیٹر خریدا جائے گا ۔دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی  کیلئے  50 سب مشین گنز اور لانگ رینج اینٹی ویپن سسٹم کی خریداری ہوگی فورس کے لیے ایچ کے417-20 گنز اور تھرمل امیجنگ اسکوپ خریدی جائیں گی جبکہ نائٹ وژن کٹس اور آئی ایم ایس آئی کیچر سمیت دیگر ٹیکنالوجی سے آراستہ اسلحہ شامل ہے ۔

اسلحہ کی خریداری کے لیے سپلنٹری گرانٹ دی جائے گی جس کی منظوری پنجاب کابینہ سے مشروط تھی۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے  فنڈزفوری منظور کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس کے بعد ان جدید آلات اور اسلحہ جلد خریدنے کے لیے ٹینڈر  جاری کیے جائیں گئے اور اسلحہ اور گیجیٹس لاہور سمیت صوبے بھر کے سی ٹی ڈی عملے کو فراہم کیے جائیں گئے۔

مزیدخبریں