ویب ڈیسک : بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے مقامی حکومتوں کے نقشے اور آبادی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا
محکمہ بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز کو مقامی حکومتوں کے مستند نقشے فراہم کرنے کے لیے دوبارہ مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ سیالکوٹ،گجرات،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی،ساہیوال اور سرگودھا کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت حلقہ بندیوں کے لیے ڈپٹی کمشنرز الیکشن کمیشن کے ساتھ کام کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
لوکل گورنمنٹ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز تصدیق شدہ نقشہ جات کی دس دس کاپیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں۔مراسلہ ہدایت کی گئی ہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے ڈپٹی کمشنرز مقامی حکومتوں کے کی موجودہ حدوداور دیگر تفصیلات فوری طور پر الیکشن کمیشن کو فراہم کریں ۔