ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ پر تاریخ، مالک مکان اور کرایہ دار کا تنازعہ 26 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) تاریخ پر تاریخ، فرسودہ عدالتی نظام میں بہتری نہ لائی جاسکی، مالک مکان اور کرایہ دار کا تنازعہ 26 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر اگلے سال فروری تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس فیصل زمان خان نے شہری میاں بلال مرحوم کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سائل نے 1995 میں مغلپورہ میں پانچ مرلے کا مکان عبدالرزاق کو کرایہ پر دیا، کرایہ دار کے مکان خالی نہ کرنے پر رینٹ کنٹرولر کورٹ میں دعویٰ کیا، کرایہ دار نے دعویٰ تکمیل مختص دائر کیا جو خارج ہوگیا، جس کیخلاف اپیل بھی دائر نہیں کی۔ مالک مکان اور اس کا مختار عام کیس کی پیروی کے دوران انتقال کر گئے۔

کرایہ دار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مالک کو مکمل رقم ادا کرکے مکان خریدا، مرحوم مالک مکان کے وکیل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کرایہ دار کی بے دخلی کا حکم دے۔

عدالت نے درخواستگزار وکیل کو رٹ پٹیشن میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت فروری 2022 تک ملتوی کردی۔