ڈاکٹر جنسی درندہ بن گیا، مریضہ سے نازیبا حرکات

24 Dec, 2021 | 01:20 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی کی جگہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر  میں چھوٹے بچے، لڑکیوں سمیت خواتین بھی ان درندوں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں۔ دفاتر میں جاب کیلئے جانا ہو یا علاج معالجہ کی غرض سے ہسپتال و کلینک خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات جیسے سنگین واقعات نے معاشرے میں خوف وہراس پیدا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ خواتین اب کلینکس میں بھی غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے انجکشن لگانے کے بہانے مریضہ سے نازیبا حرکات کیں۔

متاثرہ لڑکی والد کے ہمراہ کلینک پر دوائی لینے گئی اور اس کا والد کلینک کے باہر سگریٹ پی رہا تھا۔ ڈاکٹر نے پہلے حراساں کیا اور پھر ڈاکٹرمظہر حسین نے انجکشن لگانے کا کہا اور اس دوران نازیبا حرکات شروع کردیں۔ 

دوسری جانب جواں سالہ لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مظہر حسین کو نواں کوٹ پولیس نے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انجکشن لگانے کے بہانے مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں