ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات کا دوبارہ ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے مراسلہ

 محکمہ بلدیات کا دوبارہ ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ بلدیات نے 31دسمبر کے بعد موجودہ سیٹ اپ کے اختتام پر 2 جنوری2022 سےانتظامی افسران کی دوبارہ ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سیکرٹری یونین کونسلز کی تعیناتی کی سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ۔
 سمری سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلی کو ارسال کی ہے ۔ نئے ایڈمنسٹریٹر سیٹ اپ میں متعلقہ کمشنرز کا اختیار صرف نگران کا ہوگا ۔ میٹر پولٹین کارپوریشن لاہور کا ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر لاہور ہوگا ۔ دیگر اضلاع میں میٹرو پولٹین کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹر اے ڈی سی آر ہوگا ۔ ضلع کونسل ک ایڈمنسٹریٹر ڈی سی ، تحصیل کونسلز کا اے سی ایڈمسنٹریٹر ہوگا ۔ اس مرتبہ اے ڈی ایل جی کو یو سی ایڈمنسٹریٹر کا اختیار سونپا جائے گا ۔

محکمہ بلدیات نے ورکنگ کرکے انتظامی سیٹ اپ کی سمری منظوری کے لئے ارسال کی ہے ۔ دو جنوری دوہزار بائیس سے انتظامی افسران کی دوبارہ ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سیکرٹری یونین کونسلز کی تعیناتی کی باقاعدہ استدعا کی گئی ہے۔