کندھے پر بٹھا کر روضہ رسول کی زیارت، باپ بیٹے کی محبت کی دلفریب ویڈیو وائرل

24 Dec, 2021 | 01:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں سوشل میڈٰیا  ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو مسجد نبویﷺ میں اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت تو نہیں ہوسکی تاہم بہ ظاہر  حلیے سے عرب شہری لگتے ہیں۔سوشل میڈٰیا ویب سائٹس پر اس ویڈیو پر تحسین سے بھرپور رد عمل سامنے آیا ہے۔

صارفین نے اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ کی زیارت کرانے والے نوجوان کو والدین کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے  کہ اس طرح صرف وفا شعار اولاد ہی اپنے والدین کے ساتھ کرتی ہے جو انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔

سعودی عرب کے شرعی مشیر اور محقق زیاد القرشی نے وائرل ہونے والی ویڈٰیو سے متعلق  کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جس نے ان کے اعمال کے بدلے ان پر احسانات کا کچھ حصہ واپس کیا۔ نوجوان کا اپنے والد کے ساتھ سلوک اسے جنت میں لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں