اپنا روزگار سکیم سے کتنے افراد مستفید ہوئے؟

24 Dec, 2021 | 12:22 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے بے روزگار افراد اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے کتنے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے گئے تفصیلات سامنے آگئیں۔صوبے میں نوجوانوں کے لیے حکومت نے کیا اقدامات کیے محکمہ صنعت و تجارت نے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے 2018 تا 20 تک 14 سو 1 مرد خواتین کو 154 ملین سے زائد مالیت کے قرضہ جات آسان شرائط پر فراہم کیے۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تعاون سے معذور افراد کو برسر روزگار بنانے کے لیے قرضہ سکیم کا آغاز کیا ,جس کے تحت 2018 تا 20 تک 290 ملین روپے کے 9 ہزار 9 سو 23 قرضہ جات فراہم کیے گئے۔پنجاب روزگار سکیم کے تحت اگلے 5 سالوں کے لیے 10 ہزار ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

پنجاب روزگار سکیم کے تحت آن لائن درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔پنجاب روز گار سکیم کے تحت ابتک 600 ملین روپے دے دئیے گئے ہیں,پنجاب روزگار سکیم کے تحت 388 افراد جو قرض دیا جاچکا ہے۔پنجاب روزگار سکیم پڑھے لکھے نوجوانوں خصوصاً دیہات میں رہنے والوں ک کیلئےآسان شرائط اور کم شرح سود پر قرض دیا جاتا ہے۔ان نوجوانوں کے لیے 1 کروڑ روپے تک کے قرضہ جات فراہم کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں