الیکٹرک کار ٹیسلا نے دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کھیلنے کا فنکشن غیرفعال کردیا

24 Dec, 2021 | 12:10 PM

  ویب ڈیسک : الیکٹرک  کارساز ٹیسلا کمپنی نے امریکی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے بعد دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کے فیچر کو غیرفعال  کردیا۔

امریکی ٹریفک سیفٹی ریگولٹیرز ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد بھی تحقیقات جاری رہیں گی۔
ایک صارف کی شکائت پر ٹی ایس اے نے کمپنی ٹیسلا کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں ٹیسلا کی گاڑیوں میں ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو گیمز کھیلنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس سے حادثات میں اضافہ ہوگا۔ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پانچ لاکھ 80 ہزار ٹیسلا کی گاڑیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
یادرہے ٹیسلا کی بہت ساری گاڑیوں میں دسمبر 2020 سے ویڈیو گیمز کا فیچر موجود ہے۔تاہم اب پریس ریلیز کے مطابق  الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا دوران ڈرائیونگ ڈرائیوز کو ویڈیو گیمز کھیلنے سے روکنے کے لیے سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرے گا۔ انٹر نیٹ سے لوڈ شدہ سافٹ وئیر ’پسنجر پلے‘ نامی فنکشن کو لاک کر دے گا اور دوران ڈرائیونگ یہ فنکشن کام نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں