سٹی 42: شاہدرہ ٹاؤن میں 40 سالہ خاتون ریحانہ کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا،سی سی پی او لاہور کا واقعہ کا نوٹس، ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس اور اہل خانہ کے مطابق قیصر ٹاؤن کی رہائشی40سالہریحانہ گھرکی بالائی منزل پر اکیلی سو رہی تھی،اہل خانہ فائرنگ کی آواز سن کر اوپر گئے تو نامعلوم افراد ریحانہ بی بی کو قتل کرکے فرار ہو چکے تھے،مقتولہ کے کاندھے،پیٹ اور ہاتھ میں گولی لگی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع پر سے شواہد جمع کرلیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہےہیں ، ملزمان کو جلد ٹریس اور گرفتار کر لیں گے،سی سی پی او لاہور نے قتل کے واقعہ کانوٹس لے لیا،سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او لاہور کی قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت۔