سٹی 42: دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کیلئے شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں۔ نوجوان عجیب وغریب ویڈیوز بناکر مقبول ہونے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق را ئے ونڈ میں المنا ک حادثہ ، ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکر۔ تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جا ں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ دو نوں دوست ٹک ٹا ک بنارہے تھے کہ گزرنے وا لی ٹرالی نے روند ڈالا۔ریسکیو1122 نے شدید زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔را ئے ونڈپولیس نے موقعہ واردات پرپہنچ کرمزیدکارروا ئی کا آغاز کردیا ۔