ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی کی وفات پر پاکستانی افسردہ

ارطغرل غازی کی وفات پر پاکستانی افسردہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلامی فتوحات پر مبنی دنیا بھر میں مقبول ترین تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کے شہرہ آفاق کردار ’ ارطغرلکورلس عثمان کے سیزن 2 میں وفات پا گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورلس عثمان کی آج رات نشر کی جانے والی قسط میں ناظرین یہ منظر دیکھیں گے لیکن ڈرامہ کے نشر ہونے سے قبل ہی ٹوئٹر پر پاکستانی مداح اس شہرہ آفاق کردار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

 ’ ارطغرل غازی‘ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ایسا موضوع بن گیا ہے کہ سب ہی اس پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کے 5 سیزن میں یہ کردار انگین آلتان نے نبھایا تھا لیکن کورلس عثمان میں یہ کردار اداکار تامیر یگیت نے نبھایا۔

ارطغرل غازی کے پاکستانی مداحوں کا کہنا ہے کہ اب ہم لیجنڈ کو اپنی سیریز میں مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک عہد تھا جو تمام ہوا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔

ظاہر خان نامی صارف نے لکھا کہ ’ٹی وی کی تاریخ کی سب سے مشہور شخصیت کو خدا حافظ۔‘

انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک کردار تھا لیکن یقین مانیں میرے آنسو نہیں تھم رہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer