( علی ساہی ) کیمپ جیل میں قیدیوں کی اموات میں اضافہ، پندرہ دنوں میں چوتھا قیدی دم توڑ گیا، بیس سالہ اسداللہ اپنی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
جیل حکام کے مطابق بائیس سالہ اسداللہ چوری کے کیس میں قید کاٹ رہا تھا۔ اسد اللہ نشے کا عادی تھا جسے جیل ہسپتال میں علاج کے بعد بیرک منتقل کیا گیا۔ صبح جیل کھولنے پر چیک کیا تو وہ مردہ حالت میں تھا۔
جیل ڈاکٹرزنے ای سی جی اوردیگرمعائنہ کیا تو سانسیں پہلے سے ہی بند ہوچکی تھیں۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
یاد رہے چند روز قبل قتل کے کیس کا ملزم آغا گوالمنڈی کا رہائشی 3 سال قبل کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا، جس کی جیل میں اچانک طبیعیت خراب ہونے پر بیرکس نمبر 2 کے قیدیوں نے جیل حکام کو آگاہ کیا۔ ملزم کو ایمرجنسی صورتحال میں علی الصبح جیل ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ کوسکا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا سامنے آئی ہے۔ مجسٹریٹ اور لواحقین کی موجودگی میں قانونی کارروائی کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔