محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی، شہری ہوجائیں خبردار

24 Dec, 2020 | 07:44 PM

Raja Sheroz Azhar

(جنید ریاض ) شہر صبح سویرے شدید دھند کی لپیٹ میں رہا، مختلف علاقوں میں حد نگاہ میں واضح کمی دکھائی دی، جبکہ محکمہ موسمیات نے دن بھر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں بھی شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسی طرح شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ فضا میں آلودگی بھی برقرار ہے، آج شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 280 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں