ایس پی انوش مسعود کی مشکلات میں اضافہ

24 Dec, 2020 | 05:57 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے لیٹرآف ایڈوائس پر سخت الفاظ، نامناسب رویہ سمیت ڈیکورم کے خلاف جواب دینے پر ریفرنس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ کے عہدے سے تبادلے اور پنجاب سے سرنڈر ہونے کے بعد ایس پی انوش مسعود چودھری کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آئی جی آفس کی جانب سے انوش مسعود چودھری کیخلاف ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفارقیصرانی کی جانب سے بھجوایا جانے والا ریفرنس محکمہ کارروائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردیا گیا ہے۔

انوش مسعود کیخلاف اپنی بہن صائمہ کے ساتھ گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں موجود جائیداد کے تنازع کی درخواست پر بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ اے آئی جی انکوائریز کو فریقین کا موقف لیکر مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی ایس پی انوش مسعود چودھری مختلف الزامات پر متعدد انکوائریز کا سامنا کرچکی ہیں۔ 

مزیدخبریں