( سٹی 42 ) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں حساس ادارے کے افسر کا قیمتی کتا پولیس نے چوروں سے بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں حساس ادارے کے افسر وسیم کا دس لاکھ مالیت کا کتا چوری ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے کاروائی شروع کی اور چوری کی واردات کرنے والے گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد، سنی اور اس کا ساتھی وسیم حنیف شامل ہیں۔ ملزمان حساس ادارے کے افسر وسیم کے 10 لاکھ مالیت کے پالتو کُتے کو چوری کر کے یوحنا آباد لے گئے تھے جس کو برآمد کروا کے مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔