(سٹی 42) پالتو بلی اپنے مالک کی ڈگری ہی چبا گئی۔
بہت سے لوگوں کو جانوروں سے بے حد محبت ہوتی ہے اور وہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں، اکثر یہ پالتو جانور مالک کی پریشانی کا بھی باعث بن جاتے ہیں۔
حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مالک نے بتایا کہ ان کی پالتو بلی ان کی گریجویشن کی ڈگری ہی چبا گئی۔
my cat fucking ate my degree!!!!!!! pic.twitter.com/dIhabGALUH
— guy *whose cat ate his degree (@mamblono5) December 21, 2020
ملائیشیا کے شہری افیف بن محمد حنیفیہ نے جولائی میں یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے فائنانس، اکاؤنٹنگ اور مینجمنٹ میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ میری پالتو بلی نے میری ڈگری ہی چبا ڈالی۔
guilty cat in question https://t.co/HGd59hmWUJ pic.twitter.com/QlE7Fx5NA3
— guy *whose cat ate his degree (@mamblono5) December 21, 2020
ٹوئٹر پر ملائیشیا کے شہری کی یہ پوسٹ خوب وائرل ہوئی اور دیگر صارفین کا بھی کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے اور ہماری بلی کام کی دستاویزات کھا چکی ہے۔
Same energy pic.twitter.com/j4Q6qBLcRZ
— siapa y (@botol_sirupABC) December 21, 2020